اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے پاکستان کے سفارتخانے نے سپریم کورٹ کی طرف سے پاکستان میں اردو کوسرکاری زبان کادرجہ
دینے کے بعد اپنی اردو کی ویب سائیٹ لانچ کردی ہے ۔واضح رہے کہ
سپریم کورٹ نے فوری طور پراردوکو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کاحکم دیا ہے۔جبکہ پاکستان کے کسی ادارے میں ابھی تک سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اردوکوسرکاری زبان کے طورپررائج کرنے کاکوئی اقدام اٹھانے کااعلان نہیں کیاہے اس سے امریکی سفارتخانہ اس معاملے میں بازی لے گیاہے سپریم کورٹ نے سرکاری اداروں میں اردو زبان کو رائج کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کوآئین کے آرٹیکل 251کو فوری طور پر نافذ کرنے کا حکم دیا ہے،عدالت نے فیصلے میں حکومت کو اردو کو بطور سرکاری رائج کرنے کیلئے9نکاتی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ فیصلے میں کہاگیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 251کے مطابق 15برس کے اندر ملک میں انگریزی کی جگہ اردو زبان کورائج کیا جاناتھا۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر کہا کہ آئین کا اطلاق ہم پر فرض ہے۔ درخواست گزار کوکب اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ کا اردو کو فوری رائج کرنے کا فیصلہ سنہری ہے۔
پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے اردومیں ویب سائیٹ لانچ کردی
8
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں