آسان ہوجائے گا، پیپلز پارٹی کبھی جمہوری پارٹی نہیں رہی۔ سلیم صافی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا ستیاناس مفاہمت کی پالیسی سے نہیں ہوا ،پیپلز پارٹی کو ایک خاندان اور اس کے دوستوں اور ملازموں کی جماعت میں بدلنے سے اصل نقصان ہوا، پیپلز پارٹی کا بیڑہ غرق کرپشن اور بیڈ گورننس کی وجہ سے ہوا، بلاول میں اتنی صلاحیت نہیں کہ پیپلز پارٹی کو نیا جنم دے سکیں۔بابر ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھ گئی ہے اسٹیبلشمنٹ اور مسلم لیگ ن کے ساتھ معاملات طے کرنے کیلئے پنجاب میں موجودگی بڑھانی ہوگی، پیپلز پارٹی کی سیاست پرانی ہوگئی، پی پی رہنما پاکستان کے آج کے مسائل پر بات نہیں کررہے، بلاول بھٹو اگر پیپلز پارٹی کو نئی سمت دینا چاہتے ہیں تو انہیں نیا ووٹ بینک بناناہوگا۔شہزاد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی بہت زیادہ کنفیوژ ہے، پیپلز پارٹی میں مفاہمت کی پالیسی کیخلاف شور پنجاب سے اٹھا، بلاول بھٹو اگر احتجاج کو مزاحمت سمجھتے ہیں تودرست نہیں، آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کوٹریک سے ہٹانے کے بعد بلاول بھٹو کے ہاتھ میں پارٹی دیدی ہے۔