بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن کیا کرتے پکڑا گیا کہ سپیکر نے ایوان سے نکال دیا،افسوسناک انکشاف

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب اسمبلی میں ورکنگ باؤنڈری پربھارتی جارحیت اور صوبے میں مضرصحت گوشت کی فروخت سمیت 5قراردادیں منظور کی گئیں ،قصور ویڈیو اسکینڈل اور نہری پانی کی کمی کا شور بھی اٹھا ،اسپیکر نے موبائل سے کھیلنے پر حکومتی رکن کو ایوان سے نکال دیا۔ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد ق لیگ کی رکن خدیجہ عمر نے پیش کی ۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،اس کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج کیا جائے،قرارداد میں پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ۔پی ٹی آئی کے رکن میاں اسلم نے وطن پر جانیں قربان کرنے والوں کو سرکاری شہید قرار دینے کی قرارداد پیش کی ۔ حلال گوشت کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے ،حالیہ سیلاب کے نقصانات کے ازالے اور کسی اہم شاہراہ کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کے نام منسوب کرنے کی قراردادیں بھی منظور کر لی گئیں۔آج پنجاب اسمبلی میں پہلا شور حکومتی رکن ارشد ملک نے اٹھایا ،انہوں نے اپنے علاقے میں نہری پانی کی کمی کا رونا رویا۔قصور ویڈیو اسکینڈل پر وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ تفتیش ہو رہی ہے ۔ایک ہفتے میں رپورٹ آ جائیگی،اجلاس اپنی انتہا پر تھاتو حکومتی رکن عبدالمنان موبائل فون سے کھیلنے میں مصروف ،اسپیکر نے ایوان سے نکال دیا،اجلاس غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی کر دیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…