کراچی.(نیوزڈیسک). تیرہ مارچ 2015ء پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک اہم دن تھا ۔یہ تاریخ لکھی گئی کوٹلہ فائرنگ رینج میں۔ اس دن مکمل طور پر ملک میں ہی تیارکردہ بمبار ڈرون ”براق“ نے کامیاب اڑان بھری اور ملکی دفاع کو نئے افق پر پہنچادیا۔براق کی اہمیت یوں بھی اہم ہے کہ اس کی تیاری کے ساتھ ہی پاکستان امریکہ، اسرائیکل اور روس کی صف میں آکھڑا ہوا ہے ۔روزنامہ جنگ کے صحافی سلیم اللہ صدیقی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان چوتھا ملک ہے جو ڈرون کی مدد سے زمین پر موجود اپنے ہدف کوصد فی صد صحیح نشانہ لگا سکتا ہے۔براق کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ20سے 22ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ہدف پر عقاب کی نظر رکھتا ہے۔ ایک بار جو ٹارگٹ اس کے کیمرے میں’ لاک‘ ہوجائے اس کا بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتا ہے کیوں کہ فائر ہونے کے بعد اس میزائل کے لیے ہدف کے ساکت یامتحرک ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتااور اس میں نصب لیزر گائیڈیڈ میزائل اپنے ہدف کو بھسم کرہی دم لیتا ہے۔رواں ہفتے کے دوران 7ستمبر 2015ء کو اسی’براق‘ نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ ”ضرب عضب“ میں پہلی مرتبہ وادی شوال میں 3دہشت گردوں کو نشانہ بناکر خود کو ہر طرح سے ’پیشہ وار‘ ثابت کیا۔ براق کی ضرورت کیوں ؟ ’نائن الیون‘ کے بعد امریکہ القاعدہ اور طالبان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے افغانستان میں داخل ہوا۔ اس نے 2004سے پاکستان میں موجود القاعدہ رہنماوٴں اور دیگر شدت پسندوں کیخلاف ڈرون حملے کئے۔ اس پر پاکستان امریکہ سے مسلسل احتجاج کرتا رہا۔ان حالات میں پاکستان کو اس ٹیکنالوجی کی شدید ضرورت تھی لہذا2009میں نیسکام نے پاک فضائیہ کے اشتراک سے ڈرونز کی تیاری شروع کی جبکہ 2012میں چین نے بھی اس میں خاصا تعاون کیا-بھارتی دفاعی تجزیہ نگاروں نے ایٹمی ٹیکنالوجی اور میزائل ٹیکنالوجی کے بعد ڈرون ٹیکنالوجی میں بھی پاکستان کی بھارت پر واضح برتری پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ پاکستان کے ڈرون طیارے کے ذریعے کامیاب حملے کی آزمائش کے بعد بھارتی حکومت پر تنقید میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔
اہم ترین جنگی ہتھیارکی تیاری،پاکستان امریکہ،روس اوراسرائیل کے بعد واحد ملک بن گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































