ساہیوال (نیوز ڈیسک) ساہیوال میں یوسف والا کے قریب رکشہ نہر میں گرنے سے 8 افراد ڈوب گئے ، رکشہ ڈوبنے سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ڈوبنے والے دیگر 6 افراد کو بچالیا گیا ، اطلاعات کے مطابق رکشہ اچانک بے قابو ہو کر نہر میں گر گیا تھا ، زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔