کراچی(نیوز ڈیسک) ود ہولڈ نگ ٹیکس کیخلاف انجمن تاجران پاکستان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مدد طلب کرتے ہوئے آرمی چیف کو خط لکھ دیا ہے ، انجمن تاجران کی جانب سے کہاگیا ہے کہ حکمران ہماری بات نہیں سن رہے ، دہشتگردی کی وجہ سے کاروبار تباہ ہوگیا ، فوجی آپریشن سے حالات سازگار ہوئے تو حکومت نے نیا شوشہ چھوڑ دیا ، ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کی جانب سے کل ہڑتال کی جائیگی ، تاجروں کی جانب سے آرمی چیف سے ملاقات کا وقت بھی مانگا گیاہے ۔