اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں سنگجانی ٹول پلازے کے قریب ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی کے داخلے راستے سنگجانی ٹول پلازے کے قریب آئل ٹینکر اور سوزوکی بولان میں خوفناک حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے آئل ٹینکر سوزوکی کے اوپر آگرا جس سے سوزوکی میں سوار3افراد دب گئے جو کہ بعد میں جاں بحق ہوگئے ۔آئل ٹینکر میں سپر پٹرول موجود تھا جو کہ سڑک پر پھیل گیا جس کی وجہ سے آتشزدگی کا خدشہ ہے۔