جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

ہمارا کوئی کام سسٹم کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نہیں ہوگا، قمر زمان کائرہ

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مفاہمتی پالیسی نے پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچایا جب کہ ملک کو اگر وفاق کے ذریعے نہیں چلایا گیا تو مسائل ہوں گے تاہم ہمارا کوئی کام سسٹم کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نہیں ہوگا۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری سندھ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں تاہم ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنے اور پالیسیوں میں بہتری کی ضرورت ہے جب کہ مفاہمتی پالیسی سے پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچا جس سے عوامی سطح میں ہمارا گراف نیچے آیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اگر وفاق کے ذریعے نہ چلایا گیا تو مسائل ہوں گے اور اگر کوئی ادارہ اپنے کام سے تجاوز کرے گا تو کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اگر دائرہ کار سے باہر کام کرے گی تو ان کو سمجھانا میرا حق بنتا ہے تاہم ہم پارلیمنٹ میں رہ جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہمارا کوئی اقدام سسٹم کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نہیں ہوگا۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پر دہشتگردی کا الزام لگانا درست نہیں، ہم تو دہشتگردی کے خلاف رہے ہیں جس کی وجہ سے عام انتخابات میں ہم دہشتگردوں کے نشانے پر رہے جب کہ دہشتگردوں کی مدد کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کا کسی جماعت کے ساتھ الائنس نہیں تاہم انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد بنتے رہتے ہیں جب کہ الیکشن کمیشن کے ایشو پر بہت سی جماعتیں اکھٹی ہیں اور اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی استعفوں اور ڈیڈلائک کی بات نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…