اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جیالے اپنے حوصلے بلند رکھیں ۔بلدیاتی الیکشن میں نون لیگ کا ڈٹ کا مقابلہ کرینگے ۔پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اور اس کی جڑیں مضبوط ہیں ۔وہ پیپلز پارٹی بہاولنگر کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ نون لیگ نے جمہوریت کا بیڑہ غرق کردیا۔عوام کو ان کا حق دلا کر رہیں گے۔