لاہور (ویب ڈیسک) گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر بھارت اور پاکستان کا نیا نقشہ گھوم رہا ہے۔ جس سے اسلامک ری پبلک آف پاکستان کا سائز موجودہ پاکستان سے کہیں بڑا دکھایا گیا ہے۔مقامی اخبار جنگ کے مطابق نقشے میں کشمیر بھی شامل ہے اور بھارت کے بہت سے علاقے بھی، بھارت کو انتہائی مختصر علاقے پر مشتمل پیش کیا گیا ہے، نقشے کے نیچے بحر ہند کے بجائے بحر چین درج ہے اور موجودہ بھارت کے جو ٹکڑے دکھائے گئے ہیں ان میں یونائیٹڈ سٹیٹس آف اڑیسہ، مدھیا پردیش، خالصتان، بھوٹان، نیپال کے ممالک کے علاوہ کانتا پور، بنگلہ دیش شامل ہیں۔ نقشے کے نیچے درج ہے:”چائنا انٹیلی جنس نے خطے کے مستقبل کا نیا نقشہ جاری کر دیا۔ پاکستان کئی گنا بڑا دکھایا گیا ہے اور ہندوستان بے شمار چھوٹے ملکوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔“اگرچہ اس نقشے کی صحت کے بارے میں سردست کچھ نہیں کہا جا سکتا، لیکن ایک بات ثابت ہے کہ اگر مودی سرکار نے اقلیتوں سے تعصب اور نفرت کا یہ رویہ جاری رکھا تو مستقبل میں یقینا ایسا ہو گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم خود متحد رہیں اور اپنے رقبے میں اصافہ کو سیاسی طور پر یقینی بنائیں۔