کراچی ( نیوز ڈیسک) کراچی میں دودھ فروشوں نے سرکاری نرخوں پر دودھ بیچنے سے انکار کر دیا۔ دودھ فروشوں کا کہنا ہے کہ ہمیں دودھ مہنگے داموں ملتا ہے ہم سستا کیسے فروخت کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ مہنگا دودھ فروخت کرنے والے دودھ فروشوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اب تک کئی دودھ فروشوں کو مہنگا دودھ فروخت کرنے پر گرفتار کیا جا چکا ہے اور سولہ لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا جا چکا ہے۔