اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کو تنخواہیں جاری کر دی گئیں۔ ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق ایم کیو ایم کے اراکین کو استعفوں کے باوجود تنخواہیں جاری کی گئیں ہیں۔ ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ابھی ایم کیو ایم ارکان کے استعفے منظور نہیں ہوئے اس لئے تنخواہیں جاری کی گئیں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم اراکین کو الاونسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم ارکین اسمبلی نے قومی و سینیٹ سے اپنی نشستوں سے استعفے دے دیئے ہیں لیکن ابھی تک ان کے استعفے منظور نہیں کئے گئے۔