اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنے صاحبزادے کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان کا خفیہ اور اہم دورہ کیا،اسٹریٹ چلڈرن کے ہمراہ وائلڈ لائف پارک کی سیر اور دوپہر کا کھانا اکٹھے کھایا، ضلعی تنظیم و کارکنوں کو بے خبر رکھا، دورہ اور قیام وطعام کے انتظامات ضلعی انتظامیہ نے کیے تھے۔ضلعی پولیس و انتظامیہ کو ان کے دورے سے باخبر رکھا گیا تاہم سیکیورٹی کے لئے پولیس موبائل ان کے استقبال اور سیکیورٹی کےلئے چشمہ بیراج پر تھی مگر ریحام خان چنڈہ چیک پوسٹ کے راستے ڈیرہ آئیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ اسٹریٹ چلڈرن کیلیے خطیر فنڈ لا رہے ہیں، انھیں ذمے دار شہری بنانا حکومت اور ہماری ذمہ داری ہے۔