لاہور ( نیوز ڈیسک) دہشت گردانہ سرگرمیوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد مذمت منظور۔ قرار داد تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال نے پیش کی۔ قرار داد کے متن کے مطابق دہشت گردی کی کارروائیوں میں جاں بحق ہونے والوں کو شہید کا لقب دیا جائے۔ میاں اسلام اقبال کی یہ قرار داد ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قرار داد میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت بھی کی گئی۔