کراچی ( نیوز ڈیسک) کراچی ائیر پورٹ پر سیکیورٹی فورس نے جنگلہ پھلانگ کر پرواز کے لئے تیار کھڑے جہازوں کے قریب جانے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ نوجوان اظہر نے ائیرپورٹ کا جنگلہ پھلانگ کر جہازوں کے پاس جانے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی فورس نے اسے حراست میں لے لیا۔ائیر پورٹ حکام کے مطابق رن وے پر دبئی ،پیرس ،اٹلی اورجدہ،جانے والی پروازیں تیار کھڑی تھیں۔