اسلام آباد(آن لائن) وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے اعلیٰ سول انتظامیہ کے بارے میں اہم ریفارمز تیار کر لی ہیں جنہیں جلد منظوری کےلئے وزیر اعظم کو ارسال کردیا جائے گا ، جس کے تحت سی ایس ایس اور پی سی ایس کے امتحان میں صرف ایم فل کی ڈگری کے حامل امیدوار ہی شرکت کرسکیں گے ، مصدقہ ذرائع کے مطابق وزارت نے اپنی سفارشات میں لکھا ہے کہ اعلیٰ عہدوں کے امتحانات میں شرکت کےلئے امیدوار کی قابلیت کو گریجویشن سے بڑھا کر ایم فل کرنے کا مقصد مختلف شعبوں کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنا ہے اس فیصلہ سے حکومت کو مختلف شعبوں کے ماہرین کی خدمات میسر آئیں گی اور اعلیٰ سول انتظامی افسران کی کارکردگی کو بھی بہتر بنایا جاسکے گا ۔ ذرائع کے مطابق ،سی سی ایس اور پی سی ایس کے امتحانات میں شرکت کے لئے عمر کی حد ۰۳ سال کردی جائے گی جبکہ ریٹائرمنٹ کی عمر ۰۶ سے کم کی جائیگی تجاویز کی منظوری کے بعدکوئی بھی امیدوار ۰۳ سال کی عمر تک پبلک سروس کمیشن کا امتحان دینے کا اہل ہوگا اور اسے ۵۲ سال ملازمت کی تکمیل کے بعد ریٹائر کردیا جائے گا اس فیصلہ سول سرونٹ کی کارکردگی کو بہتر بناےا جاسکے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سول انتظامی افسر ان کا انتخاب کرنے والے اداروں کو مکمل خود مختاری دینے کی تجویز دی گئی ہے اس تجویز کی منظوری کی صورت میں صوبائی پبلک سروس کمیشن اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تمام ممبران خودمختار ہونگے اور ارکان کے انتخاب میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی نمائندگی دی جائیگی ۔