اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد کیلئے ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی خدمات حاصل کر لیں۔ایک قومی اخبار کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نثار علی خان نے اسلام آباد کے شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہ عائشہ ممتاز کی خدمات مستعار لے لی ہیں آج سے اسلام آباد میں ان کی نگرانی میں ہوٹلوں‘ بیکریوں اور دکانوں پر چھاپے مارے جائیں گے۔