لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ بلدیات پنجاب نے ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ لاہورسے جاری محکمہ بلدیات کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے عید الاضحی ٰ پرقربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر مکمل پابندی ہوگی ، اور صفائی کے عملے اور نگران اسٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ ہوں گی۔ عید کے دنوں میں اعلی افسران مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی کا جائزہ لیں گے۔قربانی کے جانوروں کی آلائشیں جمع کرنے کے لیے عارضی سنٹر بنائے جائیں گے۔ تما م اضلاع کے ڈی سی اوز سے کہا گیا ہے کہ حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں