اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

علماءنے خود دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث مدارس کی نشاندہی کا مطالبہ کیا، اندرونی کہانی

datetime 8  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دہشتگردی کی کارروائیوں کی حمایت کرنے والے مدارس کی نگرانی اورمدارس کی اصلاحات کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کیلئے علمائے کرام کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں کچھ وفاقی وزراءنے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مدارس کی تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے علمائے کرام نے خود دہشت گردی سے متعلق کارروائیوں میں ملوث مدارس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، اور حکومت سے ایسے مدارس کی نشاندہی کا مطالبہ بھی کیا۔ تاہم اجلاس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مدارس کے خلاف سخت اقدامات نہ کرنے کیلئے کئی دلائل دیئے ، بالخصوص ان کے خلاف جوکہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، انہوںنے دلیل دی کہ حالیہ دہشت گردی سے متعلق واقعات میں اعلیٰ تعلیم کے جدید اداروں کے طلباءملوث پائے گئے ، ان کاکہنا ہے کہ آیا ان اعلیٰ تعلیمی اداروں پر بھی پابندی عائد کردینی چاہیے ؟ اجلاس میں شریک ایک ذریعے نے قومی اخبار کو بتایاکہ وزیر اعظم نے بھی کہاکہ تمام مدارس کی رجسٹریشن کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ متواتر حکومتوں کی جانب سے کہا گیا مدارس کی رجسٹریشن اور انکے اکاونٹس کے آڈٹ کیے جائینگے، لیکن اس ضمن میں کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔ انہوں نے بتایاکہ اتحادتنظیم مدارس(آئی ٹی ایم پی) کا مطالبہ ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کی جائے اور ایسوسی ایشن کا اعلان کیا جائے، لیکن حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن ، آڈٹ اور نگرانی کے عمل کیلئے عملی اقدامات کرنے کے بجائے ایک مرتبہ پھر وہی باتیں کیں جو سیکڑوں مرتبہ دہرائی جاچکی ہیں۔ جنگ رپورٹر احمد نورانی کے مطابق آئی ٹی ایم پی نے حکومت کو بتادیاکہ وہ تمام مدارس پر الزامات عائد کرنے کے بجائے دہشت گردی میں ملوث اوردہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے والے مدارس کی نشاندہی اور انہیں بے نقاب کرے۔ اجلاس میں شریک ذریعے کے مطابق آئی ٹی ایم پی کے علما نے آپریشن ضرب عضب کو کھل کر سراہا اور دہشت گردی کےخلاف حکومت کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ مدارس کے آڈٹ کے حوالےسے علما نے حکومت سے ان کی اسٹیٹ بینک کے افسران کے ساتھ ملاقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا، تاکہ بطور پہلا قدم تمام مدارس کے اکاونٹس کھل جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…