جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

چوہدری نثار کی کوششیں بار آور ،سیاسی عسکری اور دینی قیادت ایک صفحے پر آگئی

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل پر تیز رفتار عملدرآمد کے لئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی شبانہ روز کوششیں بار آور ہوگئیں اورسیاسی ،عسکری اور دینی قیادت ایک صفحے پر آگئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے خطاب نے دینی قیادت کو نیا اعتماد اور حوصلہ دیا جس کے نتیجے میں دینی قیادت کی یکسوئی سے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو توانائی کا انجکشن لگ گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی ذاتی دعوت پر شریک ہوئے۔ جنگ رپورٹر طاہر خلیل کے مطابق اجلاس کے دو سیشن ہوئے پہلا سیشن وزیرداخلہ کی زیر صدارت اڑھائی گھٹنے جاری رہا، جس میں وزیر مذہبی امور سردار یوسف، وزیر تعلیم، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری مذہبی امور، سیکرٹری تعلیم وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری موجود تھے جبکہ وزیراعظم کی زیر صدارت دوسرے سیشن میں آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ بھی شریک تھے۔ مجموعی طور پر ساڑھے چار گھنٹے اجلاس جاری رہا۔ دینی قیادت نے کھل کر وضاحت کی کہ مدرسے کا انتہا پسندی اور دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ مدارس کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے۔ جنرل راحیل شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم متفق ہیں کہ مدرسے کا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں۔ مدارس ہمارا اثاثہ اورسرمایہ ہیں۔ پاکستان میں مدارس نے فروغ خواندگی و تعلیم میں اہم کردار ادا کیاہے اس لئے مدارس کوٹارگٹ نہیں بنانا چاہیے۔ یہ طے ہوا کہ ہر دو ماہ بعد مدارس اور حکومت کے نمائندوں کا اجلاس ہوا کرے گا جس میں تمام بنیادی امور پر بات ہوگی۔ دینی قیادت نے پیش کش کی کہ ہم خود انتہا پسندی کے خاتمے کےلئے تعاون کریں گے اور ہر سطح پر رابطہ کاری کا نظام وضع کریں گے۔حکومت کی جانب سے تفصیل سے بریف کیاگیا کہ ملک کے اندر مذہبی، مسلکی، لسانی، گروہی اورعلاقائی انتشار غیرملکی ایما کا شاخسانہ ہے۔ دینی قیادت نے دہشت گردی اور کرپشن و جرائم کا گٹھ جوڑ توڑنے کی کوششوں میں فوج کے کردار کو سراہا اور یقین دلایا کہ دینی حلقے اور پوری قوم اس حوالے سے یکسو اور متحد ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پر اعتماد لہجے کے ساتھ قوم کو یہ حوصلہ بخش پیغام دیا کہ دہشت گردی اور جرائم کےخلاف آپریشن کو ہرصورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…