ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

ایپل کی پالیسی! پاکستان میں آئی فون صارفین کے لئے اہم خبر آگئی

datetime 8  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان میں آئی فون استعمال کرنے والوں کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے،

جہاں ایپل نے ملک میں 5G سہولت کے اجرا سے متعلق فی الحال معذرت کر لی ہے۔ رپورٹس کے مطابق آئی فون صارفین اب 2027 سے پہلے 5G سروس استعمال نہیں کر سکیں گے۔ذرائع کے مطابق وزارتِ آئی ٹی اور ٹیلی کام کو ایپل کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ کمپنی پاکستانی مارکیٹ کا دوبارہ جائزہ 2027 میں لے گی، جس کے بعد ہی آئی فون ڈیوائسز پر 5G سپورٹ فعال کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں درآمدی موبائل فونز، خاص طور پر آئی فونز پر عائد بھاری ٹیکسز کی وجہ سے ایپل کی مارکیٹ محدود ہو چکی ہے، جس کے باعث کمپنی نے اپنی جدید سروسز متعارف کرانے میں تاخیر کی ہے۔دوسری جانب سام سنگ سمیت بعض دیگر برانڈز کے اسمارٹ فونز پر 5G ٹیکنالوجی پہلے ہی فعال ہے اور صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان نے مارچ میں تقریباً 507 ملین ڈالر مالیت کے 5G اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل کی تھی، جس کے تحت 480 میگا ہرٹز اسپیکٹرم فروخت کیا گیا تاکہ ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز کو فروغ دیا جا سکے۔ٹیلی کام حکام کا کہنا ہے کہ موبائل کمپنیوں نے 5G نیٹ ورک کے لیے ضروری آلات کی خریداری شروع کر دی ہے جبکہ چند شہروں کے مخصوص علاقوں میں آزمائشی سروس بھی جاری ہے، تاہم آئی فون صارفین کو اس جدید نیٹ ورک کے استعمال کے لیے مزید انتظار کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…