کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی اور صوبائی ایم ای سیز کے قیام پر بنائی گئی مشترکہ مفادات کی کونسل کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر ملتوی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے تحت قائم کی گئی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا لیکن ارکان کو اطلاع دی گئی کہ کمیٹی کا اجلاس 4 بجے شام وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت ہوگا۔ شام 4 بجے طلب کیے گئے جنگ رپورٹر محمد عسکری کے مطابق اجلاس میں سندھ اور بلوچستان کے نمائندوں کی عدم شرکت کی وجہ سے اجلاس ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال بھی دوسری مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے جبکہ اجلاس میں وفاقی ایم ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد ، پنجاب ایم ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر نظام الدین اور خیبر پختوانخواہ کے نمائندے نے شرکت کی۔ اس موقع پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نمائندوں سے ان کا موقف بھی نہیں لیا گیا اور یہ اجلاس بھی گزشتہ اجلا سو ں کی طرح ملتوی کر دیا گیا۔