چھاچھرو(نیوز ڈیسک) چھاچھرو میں اسلام کوٹ کے مقام پر مسافر بس الٹنے سے دس مسافر زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق چھاچھرو میں اسلام کوت کے مقام پر بس تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی جس کی وجہ سے دس افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد ریسکیو اور پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ زخمی افرد کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں