دبئی(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کی زیر صدارت دبئی میں 6 گھنٹے اجلاس ہوا ، اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق آج دوپہر ایک بجے دبئی میں قمر زمان کائرہ میڈیا کو بریفنگ دینگے ، ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے اختیارات میں کسی دوسرے ادارے کی دخل اندازی کا معاملہ کمیٹی اپیکس کمیٹی میں اٹھایاجائیگا۔ اجلاس میں پی پی کیخلاف ہونیوالے میڈیا پروپیگنڈا کے بارے میں مربوط حکمت عملی بنانے کا فیصلہ بھی کیاگیا ، قمر زمان کائرہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق آج دوپہر ایک بجے دبئی میں میڈیا کو بریفنگ دیں گے ۔