لاہور ( نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے سوئی نادرن کے ایم ڈی عارف حمید کو بحال کر دیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے سوئی نادرن کے ایم ڈی عارف حمید کو ہٹائے جانے پر حکم امتناعی جاری کر دیا ہے اور سیکرٹری پٹرولیم سے جواب طلب کر لیا ہے۔ وزارت پٹرولیم نے دو روز قبل ایم ڈی سوئی نادرن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا جس پر ایم ڈی سوئی نادرن عدالت چلے گئے جہاں عدالت نے انہیں بحال کر دیا ہے۔