لاہور ( نیوز ڈیسک) سندھ اور پنجاب میں بھی دس سال بعد بلدیاتی انتخابات منعقد ہونے جا رہا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج سے شروع ہو گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بیس اضلاع میں انتخابات کرائے جائیں گے۔ جس کے لئے امیدوار آج کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ چودہ اور پندرہ ستمبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی۔