اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت کے ڈاکٹروں نے رسک الاﺅنس کی بندش کیخلاف(آج)منگل کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے ،شہر کے تینوں سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی بند رہے گی۔تفصیلات کے مطابق میڈیکل رسک الاﺅنس کی بندش پر اسلام آباد کے ڈاکٹر گزشتہ کئی روز سے وزارت خزانہ سے الاﺅنس کی بحالی کامطالبہ کررہے تھے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیر کو اعلاان کیا کہ ایک ہفتہ کے انتظار کے بعد بھی وزارت خزانہ کی طرف سے میڈیکل رسک الاﺅنس بحال نہیں کیا گیا اس لئے منگل کو پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال کے ڈاکٹر ہڑتال کرینگے اس موقع پر تینوں سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی بند رہے گی اور صرف ایمرجنسی کھلی ہوگی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں