عدالت نے ناہید خان کی درخواست پر وفاق، درخواست گزار اور ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کو 14 سمتبر کو طلب کر لیا ہے۔عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناہید خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے وکیل نے مجھ پر الزام لگایا ہے لہذا یہ میرا قانونی حق ہے کہ میں ا پنا دفاع کروں اور اب ساری باتیں عدالت میں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو قتل کے حوالے سے مجھ سے اسکاٹ لینڈ، اقوام متحدہ اور ایف آئی اے کے اہلکاروں نے پوچھ گچھ کی لیکن عدالت نے مجھے ایک مرتبہ بھی نہیں بلایا، اب عدالت میں اپنا موقف بھرپور طریقے سے پیش کروں گی۔
واضح رہے کہ آصف علی زرداری کے ڈرائیور نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اپنے بیان میں کہا کہ ناہید خان کے کہنے پر بے نظیر بھٹو نے گاڑی کا سن روف کھولا تھا۔
بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ناہید خان کی فریق بننے کی درخواست سماعت کیلئے منظور
7
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں