اسلام آباد(نیوزڈیسک)بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ان کی پرسنل سیکرٹری ناہید خان کی فریق بننے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی گئی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بے نظیر بھٹو قتل کیس میں آصف علی زرداری کے ڈرائیور کی جانب سے بیان منظر عام آنے کے بعد ناہید خان آج راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اپنا موقف پیش کرنے کے لئے پیش ہوئیں تو عدالت نے انہیں کہا کہ اگر آپ کیس میں فریق بننا چاہتی ہیں تو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ایک درخواست دائر کریں۔نائید خان نے عدالتی احکامات کی روشنی میں اپنے وکلاء سے مشاورت کے بعد کیس میں فریق بننے کے لئے ایک درخواست دائر کر دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کیس سے متعلق عدالتی کارروائی اور دستاویزات کا حصول ان کا قانونی حق ہے لہذا انہیں فراہم کیا جائے۔