کراچی (نیوزڈیسک)سندھ میں بلدیاتی انتخابات،امیدواروں کی امیدوں پر پھر اوس پڑ گئی، سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے پھر ٹال مٹول شروع کردی،الیکشن کمیشن کو اکتیس اکتوبر کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پرنظرثانی کی درخواست دی جائے گی،چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم عاشور میں انتظامی مشکلات کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد ممکن نہیں ،اس لئے پندرہ روز کی تاخیر کی جائے،اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں فوج کی تعیناتی اوردیگرانتظامی امورپربھی غورکیا گیا جبکہ پریذائڈنگ آفیسرمجسٹریٹ اول کے اختیارات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔