کراچی(نیوزڈیسک)جعلی پاسپورٹس ،کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹس پر سفر کرنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پیر کو کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب سے پرواز نمبر GF-754 پر جعلی پاسپورٹوں پر سفر کرنے والے 3 مسافر انور علی شاہ جس کا اصلی نام یوسف خان، محمد رفیق اصلی نام غلام جان اور شیر رحمان ولد فضل الرحمن کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان سعودی عرب سے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے تھے اور جعلی ایمرجنسی پاسپورٹوں پر سفر کررہے تھے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں