لاہور(نیوزڈیسک))ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ شریف برادران پر مقدمات پرویز مشرف دور میں سیاسی طورپر بنائے گئے تھے اورپرویز مشرف کی پوری کوشش کے باوجود شریف برادران پرکوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔ اعتزاز احسن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے زعیم حسین قادری نے کہا کہ اصغر خان کیس کا پہلے بھی سامنا کیا تھا، اب بھی کریں گے۔عوام سیاسی بنیادوں پر بنائے جانے والے ان مقدمات کی اصلیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔زعیم حسین قادری نے اعتزاز احسن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ میٹروبس منصوبے میں کرپشن ثابت کر کے دکھائیں ۔ میٹروبس سے روزانہ پونے دو لاکھ لوگوں کا سفر کرنا اس کی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں