قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ عدالتیں آزادہیں اور مجھے ان پر مکمل اعتماد ہے سابق حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جس کے باعث میرے لوگ قتل ہوئے اور مجھ پر مقدمات بنائے گئے ۔یہ بات انہوں نے پیر کو بلوچستان ہائیکورٹ میں ضمانت کی منظوری کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سردار یار محمد رند نے کہا کہ موجودہ حکومت کرپشن ختم کرنے کے دعوے کرتی تھی مگر اقتدار میں سب بھول گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب سوئی ہوئی ہے اربوں روپے لوٹنے والوں کا احتساب کیوں نہیں ہورہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی صورتحال بہتر نظر نہیں آرہی البتہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے خان آف قلات کی واپسی سنی سنائی باتیں ہیں جب انکی واپسی کیلئے حقیقی کوششیں ہونگی تو پھر بات کروں گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں