کوئٹہ(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر و رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند نے اپنے خلاف دائر تمام مقدمات میں ضمانت کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔سرداریار محمد رند کے خلاف کوئٹہ ،مستونگ اور ڈھاڈر میں مقدمات درج تھے بلوچستان ہائیکورٹ نے سرداریار محمد رند کی تمام مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی جبکہ عدالت سے مسلسل غیر حاضری کے باعث دو مقدمات میں دی جانے والی سزا بھی معطل کردی ۔بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست کی سماعت کی اور سردار یارمحمد رند کو 2مقدمات میں پانچ پانچ لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 5اکتوبر کو آئندہ سماعت کیلئے طلب کرلیاجبکہ دیگر پانچ مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے 28اکتوبر کو آئندہ سماعت کیلئے طلب کرلیا ۔سرداریار محمد رند نے کوئٹہ ،سبی ،مستونگ اور کوئٹہ میں قائم کئے جانے والے مقدمات کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دی تھی جس میں مقدمات کو ختم کرنے اور سزا کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔دریں اثناءسابق وفاقی وزیر و رند