اور لاڑکانہ میں انتخابات ہونگے۔دوسرے مرحلے میں 19 نومبر کو میر پور خاص، بینظیر آباد اور حیدر آباد میں انتخابات ہوں گے۔تیسرے مرحلے میں 3 دسمبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں 29 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز، 316 ریٹرننگ آفیسرز اور 551 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات ہوں گے۔ جبکہ 16601 پریزائڈنگ آفیسرز اور 108216 اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسرز ہوں گے۔الیکشن میں پولیس اور رینجرز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔