کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے صوبائی وزراءکی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیاہے اور کہاہے کہ نا اہل وزیروں کے لئے سندھ کابینہ میںکوئی جگہ نہیں ہے، جو کام کرے گا وہی وزیر رہے گا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی صدرارت میں پیپلز پارٹی سندھ کا اہم اجلاس دبئی میں ہوا،اجلاس میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ،فریال تالپور،قمرزمان کائرہ، فردوس عاشق اعوان،سید مراد علی شاہ سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور قومی اسمبلی سے پیپلزپارٹی کے استعفوں