میں لاناچاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ بل میں صوبوں کی طرح فاٹا کا ایک منتخب کونسل کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے جو وزرائے اعلیٰ کی طرح اپنا چیف ایگزیکٹو منتخب کریگا اور گورنر کے اختیارات انہیں حاصل ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت کو یہ تجاویز پسند نہ ہوں تو پھر ہمارا تیسرا مطالبہ قبائلی علاقوں کو الگ صوبہ قرار دینے کاہوگا ۔حاجی آفریدی نے کہاکہ وہ ابھی صوبے کامطالبہ اس لئے نہیں کررہے ہیں کیونکہ ایم کیوایم کراچی کوہزارہ کے لوگ ہزارہ صوبے، جنوبی پنجاب کے لوگ اپنے صوبے اور بلوچستان کے پشتون اپنے لئے الگ صوبے کامطالبہ کرینگے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے گورنر کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گورنر اورسرحدات اورریاستوں کی وزارت دونوں اختیارات کی جنگ میں مصروف ہیں اور دونوں نے قبائلی عوام اورقبائلی علاقوں کونظرانداز کردیاہے ۔ایک سوال پر حاجی آفریدی نے کہاکہ وہ قبائلی علاقوں سے فوج کی باعزت طریقے سے واپسی کے خواہشمند ہیں۔ اس موقع پر باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے کہاکہ قبائلی لوگوں کواپنے ملک میں غیرتصور کیاجاتاہے انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام موجودہ نظام میں اپنے آپ کو محفوظ تصورنہیں کرتے اوراسی لئے وہ صوبے میں شامل ہوناچاہتے ہیں۔