لاہور(نیوزڈیسک).بلاول بھٹو زرداری کے میڈیا ایڈوائزر جمیل سومرو نے بلاول بھٹو سے منسوب بیان کی تردید کردی کہ بلاول بھٹو نے پارٹی پالیسی کو مفاہمت سے تبدیل کرکے مزاحمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا ایڈوائزر جمیل سومرو کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا،انہوں نے بلدیاتی الیکشن پر کوئی بات نہیں کی،نہ ہی انہوں نے ن لیگ کی اینٹ سےاینٹ بجانے کی بات کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شوکت بسرا نے میڈیا کو اجلاس کے بارے میں بتایا تھا کہ بلاول بھٹو زردار ی کا کہنا ہے کہ عوام کے ساتھ ظلم پر جلد سڑکوں پر آئیں گے