نیب کا آٹھ کروڑ روپے غبن کا الزام بے بنیاد اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے مترادف ہے ، ملزم کے خلاف کوئی ریفرنس اور ایف آئی درج نہیں اس کے باوجود بے بنیاد الزامات کے تحت قاسم ضیاءکو حراست میں رکھا گیا ہے لہٰذا ملزم کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے، نیب کے پرایسکیوٹر نے بنچ کو بتایا کہ ملزم کے خلاف ریفرنس میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ شق وار کمنٹس دو روز میں داخل کر دیئے جائیں گے اورتفصیلی رپورٹ جمع کروانے کے لئے مہلت دی جائے ۔ عدالت نے نیب کو دس ستمبر تک مہلت دیتے ہوئے درخواست ضمانت کی مزید سماعت ملتوی کردی۔دوسری جانب احتساب عدالت نے بھی قاسم ضیاءکے جوڈیشل ریمانڈ میں 21ستمبر تک توسیع کر دی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں