لاہور (نیوزڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا ءکی درخواست ضمانت پر نیب کو 10ستمبر تک جواب داخل کرانے کی مہلت دیدی جبکہ احتساب عدالت نے قاسم ضیاءکے جوڈیشل ریمانڈ میں 21ستمبر تک توسیع کردی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس محمودمقبول باجوہ اور جسٹس فرخ گلزار اعوان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ قاسم ضیاءکی درخواست ضمانت پر وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب کو دیوانی نوعیت کے مالی تنازعات میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے مگر اس کے باوجود نیب نے کئی برس پرانے ایک مالی تنازع میں قاسم ضیا کو گرفتار کر لیا ہے، قاسم ضیاءکا علی سکیورٹی کمپنی کے ساتھ حصص کا کاروبار تھا ۔جس میں سے ساڑھے تین کروڑ کمپنی کا ادا کر چکے ہیں ،
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں