لاہور(نیوزڈیسک)..نیب پنجاب نےقومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں کسٹمز کے سات اعلیٰ افسروں کو گرفتار کر لیا ہے۔نیب حکام کی طرف سے گرفتار کیے گئےکسٹم افسران میں ایڈیشنل کلکٹر عامر راحیل شیخ،سابق اسسٹنٹ کلکٹر محمد طفیل ،خالد محمود ،محمد افضل ڈوگر ،محمد اکرم ،شیخ ندیم لطیف اور سید عباس شامل ہیں۔نیب ٹیم نے انہیں قومی خزانے کوساڑھے اٹھارہ کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں پکڑا ہے۔ذرائع کے مطابق ان افسران نے ایک کمپنی کے نام پر بڑی مقدار میں خام مال منگوایا اور انہیں مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کیا ۔گرفتار افسران کو نیب عدالت میں پیش کرکے ان کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا