لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کاآج ڈنمارک کےنجی اسپتال میں دوسرا آپریشن ہوگا۔ترجمان پی اےٹی کےمطابق ڈاکٹرطاہرالقادری ایک ہفتےسےڈنمارک کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں،ڈاکٹروں نےانہیں سفر اور دیگر تنظیمی مصروفیات سے روک رکھا ہے۔دورہ آسٹریا کے دوران ڈاکٹرطاہر القادری کو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہوئی تھی جس کےباعث انہیں اسپتال میں داخل کرا یا گیاتھا۔