کراچی (نیوزڈیسک) کسٹم نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سونا اسمگلر کو گرفتار کرلیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق ملزم آصف کے قبضے سے 28لاکھ روپے مالیت کا سونا برآمد ہوا ہے ۔ملزم سونا دبئی سے کراچی لایا تھا ۔کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سونے سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔