بیجنگ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور چین کی فضائی افواج کی مشترکہ مشقیں ”شاہین فور“شروع ہوگئیں۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق چینی فوج کے ترجمان شن جین کے نے بتایا کہ چین میں ہونے والی ان مشقوں میں دونوں ملکوں کے جیٹ لڑاکا طیارے، بمبار طیار ے اور جنگی طیارے حصہ لے رہے ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ مشقیں کتنے روز تک جاری رہیں گی۔ترجمان نے کہا کہ شاہین فور مشقیں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تبادلوں کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ چین کی فضائیہ مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔