اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی۔ بھاری مقدار میں اسلحہ اور ہزاروں گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ انکشاف ہوا ہے کہ اسلحہ فاٹا سے آنے والے شرپسندوں کو مختلف وارداتوں کے لیے کرائے پر دیا جاتا ہے۔رینجرز، پولیس اور حساس اداروں نے اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن وقاص کی سربراہی میں اسلام آباد کے علاقے فراش ٹاون میں ایک دکان پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ناجائز اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ اسلحے میں 78 بندوقیں، 3 ہزار گولیاں، 3 خنجر اورجدید دوربین شامل ہیں۔ کارروائی میں 3 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو ملنے والی معلومات کے مطابق یہ اسلحہ فاٹا سے آنے والے اور دیگر ملزمان کو راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح میں وارداتوں کے لیے کرائے پر دیا جاتا تھا۔ گرفتار افراد سے تحقیقات میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔
اسلام آباد: سکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ونڈر بوائے
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری
-
750 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لکھ پتی بن گئے
-
این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ، شدید سردی اور برفباری کی لہر کا امکان
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
ہمارا جہاز، طیارہ اوریونٹ کہاں ہے پاکستان کو سب پتہ تھا، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
-
عمرہ پر جانے والوں کیلئے خوشخبری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
-
بھائیوں کے سامنے بہن اغوا، بااثر زمیندار کی ڈیرے پر لے جاکر لڑکی کیساتھ زیادتی
-
فضائی روٹس بند،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری
-
چار ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ، ایف آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا
-
پاکستان بھر میں کل 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر















































