شیخوپورہ (نیوز ڈیسک)شیخوپورہ کے علاقے خانقاہ ڈوگراں میں دو موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے 3 مسیحی زائرین ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے زائرین خانقاہ ڈوگراں کے قریب مریم آباد میں مسیحی برادری کے مذہبی میلے میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ لاہور روڈ پر دو موٹر سائیکلیں تیز رفتاری کے باعث ٹکرا گئیں جس سے ڈیوڈ اور دیگر دو نامعلوم مسیحی زائرین موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔