مظفرآباد(نیوزڈیسک )پاکستان میں پہلی مرتبہ یوم دفاع ،یوم شہداءایک ساتھ منائے جارہے ہیں ،اِس موقع پرملک کے تمام گریثرنز میں یوم شہدائے پاکستان کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں ،مرکزی تقریب جنرل ہیڈکورٹرز راولپندی میں منعقد ہورہی ہے ،جہاں اعلیٰ عسکری قیادت شریک ہوگی ،جبکہ گریچرنز کی تقریبات میں جنرل آفیسرز کمانڈنگ ،کور کمانڈرزشریک ہونگے ،تقریبات کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،ریاستی دارالحکومت میں پاکستان کے سب سے بڑے(مری) گریثرن کے تحت نیلم سٹیدیم میں تقریب کا انعقاد ہورہا ہے ،تقریب میں شہدائے پاکستان کے ورثاءحسب سابق خصوصی طور پر مدعو ہیں ،جبکہ غازیان پاک افواج ،سول سوسائٹی کی نمایاں شخصیات سمیت اعلی سول و ملٹر ی حکام شرکت کررہے ہیں ،یوم دفاع یوم شہدائے پاکستان کے حوالے سے کشمیر لبریشن سیل نے بھی ایک پروگرام تشکیل دے رکھا ہے ،جونٹرول سٹیڈیم میں منعقد ہورہا ہے ،پاک فوج ،شہدائے وطن میڈیا سیل ،کشمیر لبریشن سیل کی طرف سے اہم مقامات پر شہدائے پاکستان کی تصویروں ،خوبصورت تحریروں سے مزین پینا فلیکس