جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

1965ء کی جنگ کے غازی کی کہانی، غازی کی زبانی

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) 1965 کی جنگ میں پاکستان نے گھمنڈی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، ہر سپاہی، ہر افسر نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، کسی نے ارض پاک پر جان وار دی تو کوئی غازی ٹھہرا۔ ایسے غازیوں میں سے ایک ہیں بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد احمد (ستارہ جرات)۔ وہ کہتے ہیں کہ موت میرے سامنے تھی، میں نے فیصلہ کیا کہ If I’ll die, I’ll die attacking them.چونڈہ کا محاذ، ٹینکوں کی بڑی جنگ، مد مقابل کئی گنا بڑی فوج ، دشمن پہ ارض پاک کا اک اک جوان بھاری پڑا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد احمد کے مطابق دوٹینک میری طرف آ رہے تھے، میرے ٹینک کی گن ناکارہو چکی تھی اور میں اکیلا تھا، لیکن فیصلہ کیا کہ بھاگنا نہیں اور میں آگے بڑھا، مجھے بڑھتا دیکھ کر نجانے بھارتی فوجیوں کے دل میں کیا آیا کہ وہ پیچھے چلے گئے۔ موقع ملتے ہی غازی محمد احمد نے اپنا ٹینک ایک نالے میں گھسایا اور اس کی گن کی پن تبدیل کر لی ، پھر چند منٹ میں دشمن کے کئی ٹینک تباہ کر کے اپنا اسکواڈرن بچا لیا۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد احمد کے مطابق چار ٹینک ہمارے اسکوارڈن کے پیچھے تھے اور انہیں علم نہیں تھا کہ میں ان کے پیچھے ہوں، میں نے اللہ کا نام لیا اور فائر شروع کر دیا، ایک ایک گولے میں ایک ایک ٹینک تباہ کیا۔ ستارہ جرات حاصل کرنے والے بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد احمد جلتے ٹینک سے اپنے سپاہی کوبھی نکال لائے۔ان کا کہنا ہے کہ دشمن کا گولہ میرے ٹینک پر لگا اور immunition explode ہو گیا۔ میں نے سب کو کہا بیل آئوٹ، بیل آئوٹ اور ہم باہر آ گئے۔ میں نے دیکھا میرا لوڈر ٹینک کی کینوپی سے چلا رہا ہے، میں بھاگ کر گیا، ٹینک جل رہا تھا اور بہت گرم تھا،میرے ہاتھ کا گوشت ٹینک کے ساتھ رہ گیا مگر میں نے اسے کندھے پر بٹھایا اور نکال لایا، چند سیکنڈ بعد ہی دھماکہ ہوا۔1965 کے اس غازی کی بس اک حسرت رہ گئی اور وہ تھی شہادت۔انہوں نے روتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یاد ہے کہ جب اسپتال میں تھا تو میرے آنسو نہیں رکتے تھے ، واپس جانا چاہتا تھا، مگر شدید زخمی تھا۔ وہ سترہ دن گواہ ہیں کہ پاک فوج نے انتہائی کم تعداد اور معمولی جنگی سامان کے ساتھ دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…