لاہور(نیوزڈیسک) بدھ کو ریلوے اسٹیشن سےپکڑے گئے گوشت لیبارٹری رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو ریلوے اسٹیشن سےپکڑاگیاگوشت مضرصحت تھا، حرام جانورکانہیں۔ ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کا کیہنا ہے کہ گوشت کےمالک کامنظرعام پر نہ آناشکوک وشہبات کوجنم دےرہاہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ملزم کےخلاف قانونی کارروائی جاری رکھےگی۔ عائشہ ممتاز کے مطابق وعدے کےمطابق گوشت کی رپورٹ سے میڈیاکوآگاہ کردیا، ریلوے اسٹیشن سےگوشت وصول کرنےکیلئےآنےوالاڈرائیور زیرحراست ہے، ڈرائیور نے بتایا کہ گوشت اشفاق احمد نامی شخص کی ملکیت ہے، ڈرائیور نےیہ نہیں بتایا کہ گوشت کہاں استعمال ہوتاہے۔