کی طرف سے ملک میں ہر سطح پر بدعنوان عناصر کی بیخ کنی کے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔راجہ اشفاق سرور نے مزید کہا کہ میڈیا ہمارے معاشرے کا اہم ستون ہے جو رائے عامہ تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے لہذا اس حوالے سے میڈیا کو چاہیے کہ وہ نان ایشوزکی بجائے ملک وقوم کی ترقی کے لئے مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیں اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے کرپشن کے خاتمے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو مدنظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لئے شفاف نظام حکومت کے ذریعے جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک پہنچے ہیں یہی وجہ ہے کہ صوبہ پنجاب میں گڈ گورننس پر مبنی طرز حکومت کی دیگر صوبے پیروی کرنے پر مجبور ہیں۔راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ وہ کرپشن کے خاتمے کے لئے موجودہ حکومت کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں اور اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیںکیونکہ یہی ہماری حکومت کی پالیسی بھی ہے اور منشور بھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں